Pahly dor ki Fiqah k hawaly Sy kia khososiyyat ha? پہلے دور میں فقہ کی تدوین اور خاصیت کیا تھی؟ اس دور کے مآخذ کیا تھے؟ مآخذ یا مصادر کسے کہتے ؟
آپ کو معلوم ہوگا کہ فقہ کی تدوین کا پہلا دور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کی نبوت سے آغاز ہوا اور سنہ 11 ہجری تک جاری رہا ۔
اسی دور میں لوگوں کو شریعت کے مآخذ و مصادر بتائے گئے ۔
مآخذ یا مصادر کسے کہتے ہیں؟
یہ عربی کے لفظ مَأْخَذٌ کی جمع ہے ۔
جس کے معنی مصدر کے ہیں جہاں سے کوئی حکم جاری ہوتا یا اسے sources کہتے ہیں ۔
مصادر بھی اسی معنیٰ میں ہے
عہد نبوی میں دو مآخذ ہی رہے پہلا مأخذ وحی جلی ہے جسے قرآن کے نام سے پہچانتے ہیں اور دوسرا مأخذ وحی خفی ہے جسے حدیث کے نام سے پہچانتے ہیں۔
دورِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں انہیں باقاعدہ طور پر مدون نہیں کیا گیا ، اصل مأخذ قرآن کریم ہے اور حدیث شریف اس کی تشریح ہے۔
احادیث مبارکہ میں تین طرح کے احکام بیان کیے گئے ہیں :-
قرآن کریم کے اجمال کی تفصیل۔
قرآن کریم کی تائید
نئے احکام
نئے احکام جیسے خالہ اور بھانجی کو، اور پھوپھی اور بھتیجی کو ایک نکاح میں جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
دادی کی وراثت قرآن کریم میں ذکر نہیں کی گئی۔



Comments
Post a Comment