ہم فقہ کا علم کس لیے سیکھیں؟
الحمد لله رب العالمين و الصلاة والسلام على رسول الله
-;اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
اور مسلمانوں کو یہ نہ چاہئے کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایا کرے تاکہ وه دین کی سمجھ بوجھ حاصل کریں اور تاکہ یہ لوگ اپنی قوم کو جب کہ وه ان کے پاس آئیں، ڈرائیں تاکہ وه ڈر جائیں۔
-: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں
عن معاوية بن أبي سفيان -رضي الله عنه- قال : قال رسول الله - صلى الله عليه و سلم :-
مَن يُرِدِ اللهُ بِه خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدَِيْنِ
اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرنا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے ۔ بخاری و مسلم
يفقهه : أَيْ يَجْعَلُهُ عَالِمًا بِالْأَحْكَامِ الشًَرْعِيََةِ
کیونکہ فقہ کا علم سیکھنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں حکم کا علم ہونے پر اعمال کو صحیح طور پر انجام دینے کی کوشش کریں گے ، حلال کام کرنے میں رغبت کریں گے اور حرام کاموں سے بچیں گے۔۔
اسی طرح انسان کے اعمال کی اصلاح ہوگی ، ایک کے بعد دوسرا ، اور پھر تیسرا انسان اپنی اصلاح کرے گا ، اسی طرح پورا معاشرہ اصلاح کی طرف گامزن ہوگا۔



Comments
Post a Comment