کیا آپ کو معلوم ہے کہ علمِ فقہ کی تدوین کے کتنے ادوار ہیں؟
پہلا دور ؛ عہدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ و سلم كا ہے۔
نبوت کے آغاز سے سنہ 11 ہجری تک کا زمانہ ہے۔
دوسرا دور ؛ عہدِ صحابہ رضی اللہ عنہم كا ہے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور 11 ہجری سے 40 ہجری تک کا زمانہ ہے۔
تیسرا دور ؛ عہدِ تابعین رحمہم اللہ تعالی ہے۔
تابعین رحمہم اللہ کے دور 41 ہجری سے 100 ہجری تک کا زمانہ ہے
چوتھا دور ؛ عہد آئمہ کرام اور محدثین رحمہم اللہ كا ہے ۔
آئمہ کرام اور محدثین رحمہم اللّٰہ کا زمانہ 101 ہجری سے 350 ہجری تک کا زمانہ ہے۔
پانچواں دور ؛ سقوطِ بغداد تک کا ہے ۔
یہ زمانہ 350 ہجری سے 656 ہجری تک کا زمانہ ہے ۔
چھٹا دور ؛ 656 ہجری ؛ سقوطِ بغداد سے لیکر آج تک کا زمانہ ہے ۔
-: نوٹ
ہر زمانہ اور اس سے متعلق معلومات اگلے موضوع میں (بلاگ میں) ذکر کی جائیں گی _ ان شاء اللہ ۔



Comments
Post a Comment