فقہ کہاں کہاں سے ثابت ہے؟ فقہ کے مآخذ کیا ہیں؟ فقہ کی اساس کیا ہے ؟ اجتہاد اور مجتہد کا کام ، مجتہد کون ہوتا ہے؟
الحمد لله رب العالمين و العاقبة للمتقين و الصلاة و السلام على أشرف الأنبياء و المرسلين، أما بعد
فقہ کی بنیاد یا اساس ، اس کا مصدر ، اور مآخذ : کتاب اللہ یعنی قرآن اور سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم ہیں ۔
اجتہاد کیا ہے؟
کسی شرعی مسئلے کے حل کے لیے قرآن و سنت و اجماع کو سامنے رکھتے ہوئے کسی شرعی مسئلے کا فتویٰ دینا یا حل پیش کرنا اجتہاد کہلاتا ہے ۔
مزید برآں اس کا مطلب اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ اصطلاحِ شریعت میں قرآن و سنت اور اجماع کی روشنی میں مقررہ شرائط کی روشنی میں بطریقِ استنباط و استخراج ، شرعی احکام اور قوانین کی تشکیل اور تنفیذ کے لئے ماہرانہ علمی کاوش کا نام اجتہاد ہے ۔
اگر کسی مسئلہ کی وضاحت قرآن کریم اور حدیث سے نہ ملنے پر اس میں اجتہاد کیا جاتا ہے اور اجتہاد کرتے ہوئے مجتہد یعنی جو عالِم اجتہاد کرتا ہے ، تمام شرعی نصوص اور شریعت کو مد نظر رکھ کر اجتہاد کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ اجتہاد کرنے والا عام آدمی نہیں ہوتا بلکہ قرآن و سنت کو گہرائی سے جاننے اور سمجھنے والا عالمِ دین ہوتا ہے جو یہ کام سر انجام دینے والا ہوتا ہے ۔



Comments
Post a Comment