تین ممنوعہ اوقات \ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسے 3 اوقات کون سے ہیں جن میں نماز پڑھنا منع ہے؟





  ثَلاَثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ أَوْ أَنْ نَقْبُرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّى تَرْتَفِعَ وَ حِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّى تَمِيلَ الشَّمْسُ وَ حِينَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ حَتَّى تَغْرُبَ
 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہمیں تین اوقات میں نماز پڑھنے سے منع فرماتے تھے ، اور ان اوقات میں ہمیں اپنی میتوں کو دفنانے سے بھی منع فرماتے تھے ۔ 
1/ جب سورج نکل رہا ہو حتی کہ اونچا ہو جائے
2/ دوپہر کے وقت جب سورج سر کے اوپر ہو جب تک کہ وہ ڈھل نہ جائے
 3/ سورج ڈوبتے ہوئے جب تک کہ پورا ڈوب نہ جائے

 

Comments